سپریم کورٹ نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی طرف سے کئے گئے
سرجیکل اسٹرائک کا سیاسی کریڈٹ لینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرنے
سے آج انکار کر دیا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ مسلح فورس
حکومت کے تئیں جوابدہ ہیں ورنہ ملک میں مارشل لاء نافذ ہو جائے گا۔ جسٹس امیتابھ رائے اور جسٹس اودے امیش للت کی بنچ نے وزیر دفاع منوہر
پاریکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ والی پٹیشن مسترد کرتے ہوئے یہ تبصرہ
کیا۔